(وہ مجلسی آداب جو آپ کو ضرور اپنانے چاہیئں (حصہ سوئم

شائع 22 اگست 2016 10:26am
movie فائل فوٹو

 محفل کے چندآداب اور اصول ہوتے ہیں اور ان آداب کواپنانے سے نہ صرف دوسرے لوگ متاثر ہونگے بلکہ آپ سے متاثر ہوکر وہ بھی ان آداب پر عمل پیرا ہونگے۔

محفل میں اچھی طریقے سے وقت گزارنے سے میزبان بھی خوش ہوتے ہیں اور آپ کا محفل میں وقت بھی اچھا گزر جاتا ہے۔ ان آداب سے لوگ پر اچھا تاثر جاتا ہے اور اس طرح لوگ آپ کی عزت بھی کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی درج ذیل دیے گئے آداب پر عمل کریں تواس سے نہ صرف  آپ کا محفل میں وقت اچھا گزرے گابلکہ آپ میزبان سمیت دوسرے لوگ بھی آپ سے خوش ہونگے۔

٭اگر آپ بیمار ہیں اور اچھا محسوس نہیں کررہے تو دفتر سے چھٹی کرلیں، بیماری میں دفتر جانے سے نہ صرف آپ سارا دن تکلیف میں رہیں گے بلکہ آپ کے دفتر کے ساتھی بھی پریشان ہونگے۔

٭ اگر جہاز میں سفرکے دوران آپ کو کھڑا ہونا ہے تو اپنے آس پاس  دیکھ کر کھڑے ہوں، کہیں آپ کے کھڑے ہونے سے دوسرے لوگوں کو پریشانی نہیں ہو۔

٭ کسی بھی شادی پر جاتے ہوئے اپنے ساتھ دوسرے مہمانوں کو ساتھ لےکر نہیں جائیں۔

٭شادی میں کبھی بھی تحفوں کو ریپنگ پیپر میں نہیں دیں بلکہ اچھے سے بیگ میں پیک کرکے دیں۔

  (اس حوالے سے مزید پڑھیئے: وہ مجلسی آداب جو آپ کو ضرور اپنانے چاہئیں (حصہ اول

٭ جب بھی دفتر ، شاپنگ مال کے اندر جانے لگیں تو اپنا فون ہرگز چیک نہیں کریں ۔ اس طرح کرنے سے آپ کی وجہ سے دوسروں کا راستہ روکتا ہے  اور لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

٭ کبھی بھی تیز آواز میں گانے نہیں سنیں،  اگر آپ ہینڈز فری میں بھی گانے سن رہے ہیں تو آواز ہلکی ہی رکھیں۔ایسا کرنے سے ایک تو آپ کے گانے کی آواز باہر نہیں آئے گی اور دوسرے لوگ اس سے ڈسٹرب بھی نہیں ہونگے اور دوسری بات یہ کہ اگر آپ کو کوئی بلائے تو آپ باآسانی اس کی آواز سن لیں۔

٭ جب بھی کوئی آپ سے بات کرے تو اپنے کانوں سے ہینڈز فری اور سن گلاسز اتار دیں۔

٭ پبلک مقامات پر فون پر بات کرنے سے گریز کریں۔

٭جب آپ کو کوئی کسی چیز کا دعوت نامہ بھیجے اور ای- میل میں کئی افراد شامل ہوں تو ای-میل کا جواب آپ الگ میل میں دیں اور اس شخص کا شکریہ ادا کریں۔

٭ اپنے باس کو ٹوئیٹر پر فالو ضرور کریں، لیکن با س کو ہرگز فیس بک پر ایڈ نہیں کریں۔

(اس حوالے سے مزید پڑھیئے: وہ مجلسی آداب جو آپ کو ضرور اپنانے چاہئیں (حصہ دوئم

(جاری ہے)