ابراہم اور شاہ رخ خان کا خوبصورت رشتہ
ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بہترین والد بھی ہیں ،وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم سے بہت محبت کرتے ہیں اور آئے روز ابراہم کے ساتھ گزارے گئے حسین پلوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق حال ہی میں کنگ خان نے اپنے فیس بک پیج پر ابراہم کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ابراہم انہیں کک ماررہے ہیں،اور انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام بھی لکھا ہے۔
'جب ایک والد نے اپنی بیٹے کی پہلی کک محسوس کی،کیا یہ خوبصورت احساس نہیں ہے؟'
واضح رہے کہ شاہ رخ لٹل ابراہم کے ساتھ جتنا زیادہ ہوسکے وقت گزارتے ہیں ،یہاں تک کہ ان کی بیوی گوری خان کو بھی ان سے شکایت ہے کہ وہ ان سے زیادہ ابراہم سے محبت کرتے ہیں ۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔