پریانکا کے انٹرویو میں اہم انکشافات
فائل فوٹوممبئی: بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار دنیا کی کامیاب شخصیات میں ہوتا ہے، پریانکا چونتیس سال کی عمر میں بالی وڈ کے بعد اب ہالی وڈ میں بھی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔
بولی وڈ کی دیسی گرل کے ہالی وڈ میں بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں ، پریانکا چوپڑا اپنی شاندار اداکاری سے خوب نام کما رہی ہیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنے کئیریر کے حوالے سے اہم انکشافات کرڈالے،دیسی گرل نے بتایا کہ ایک لاپرواہ سی لڑکی پریانکا کیسے پرعزم خاتون بنیں۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ میں سترہ سال کی عمر سے مشہور شخصیت بن چکی ہوں اسکےعلاوہ اور کچھ بھی مجھے یاد نہیں۔
پریانکا نے کہا کہ وہ فضائی انجینئر بننے والی تھیں تاہم پھرشوبز کی فیلڈ میں آگئی اورپوری دنیا انہیں جاننے لگی،ہندی سینما میں آگے بڑھنےکیلئے انہوں نے کسی قسم کی ٹریننگ حاصل نہیں کی ، اس فیلڈ میں نہ کوئی مددگار تھا نہ تجربہ حاصل تھا۔
دیسی گرل کہتی ہیں کہ انہوں نے خود پر بھروسہ کر کے اپنے کیرئیرمیں کامیابی ،ناکامی، خوشی ،غمی دکھ سب کچھ دیکھا۔پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر میں ماڈلنگ اوراداکاری کے ذریعے بے پناہ کامیابی حاصل کیں۔ مس ورلڈ کاتاج سجائے پریانکا چوپڑا نے دو ہزار دو میں پہلی فلم اعتراض پر بیسٹ فیمیل ڈیبیو ایوارڈ حاصل کیا۔
پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کیں۔ ان کا گائے ہوئے گانے اِن مائی سٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔