ہالی وڈ مووی ارائیول کا ٹریلر جاری
فائل فوٹونیویارک :ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ارائیول کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ، فلم گیارہ نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔سائنس فکشن فلموں کے شائقین ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اورسسپنس سے بھرپور ہالی وڈ فلم ارائیول کا پہلا ٹریلرمنظرعام پر آگیا ہے۔
ڈینس ولینیوو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ارائیول کی کہانی ایک ایسی ٹیم کے گرد گھومتی ہے،جسے ایک پر اسرار اسپیس کرافٹ کا جائزہ لینے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ایمی ایڈمز ،جیریمی رینر،فورسٹ ویٹیکر ،مائیکل اسٹلبرگ اور مارک اوبرین شامل ہیں۔فکشن فلم ارائیول گیارہ نومبر کوامریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔