بھارتی ڈی جی ایم او نے اپنی عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی، آئی ایس پی آر

شائع 01 اکتوبر 2016 02:53pm
File Photo File Photo

مظفرآباد:ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی ڈی جی ایم او نے اپنے عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی۔ڈی جی ایس آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کوکنٹرول لائن باغ سرکا دورہ کرایا۔

 بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہناتھا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا،جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھی جانی نقصان ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  سوال اٹھایا کہ  نہ ہیلی کاپٹر،نہ میزائل نہ ہی کوئی فوجی تو سرجیکل اسٹرائیک کیسے ہوگئی؟عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈی جی ایم او نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔اس موقعے پر انہوں نے کسی بھارتی فوجی کی گرفتاری کی بھی تردید کی۔