عراق:محرم،حضرت امام حسین کے مزار پر زائرین کی حاضری

شائع 06 اکتوبر 2016 02:16pm
File Photo File Photo

بغداد:محرم کے آغاز کے بعد سےعراق کے شہر کربلائے معلیٰ میں زائرین کی بڑی تعداد  حضرت امام حسین رضی اللہ و تعالیٰ عنہُ کے روضے پر حاضری کے لیے پہنچ گئی ہے اور اب مجالس کا انعقاد جاری ہے اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ و تعالی عنہ کی شہادت کی یاد میں کربلائے معلی میں ہر سال عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کے لیے پہنچتی ہے۔

عراق سمیت ایران، لبنان، بحرین، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے زائرین روضہ امام حسین کی زیارت کرتے ہیں اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

زائرین کی بڑی تعداد روضہ حضرت امام حسین پر مجالس اور جلوس عزا میں شریک ہے جن کی سکیورٹی کے لیے  عراقی حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔