اکشے کمار مستقبل میں بھارتی سیاستدانوں کیلئے خطرہ
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار فلموں میں اپنے ایکشن کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں،ایکشن کے ساتھ وہ مزاحیہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں۔
اداکاری کے علاوہ اکشے اپنے آس پاس ہونے والے مختلف ایشوز سے بھی باخبر رہتے ہیں،اور اکثر اپنے بیانات بھی جاری کرتے ہیں،تاہم اڑی حملے پر ان کا موقف کافی دیر بعد آیا ۔
بی بی سی اردو کے مطابق انڈیا پاکستان کے اس جھگڑے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے سیاسی نمبر بڑھانے کی بھر پور کوشش میں لگے ہوئے ہیں، ان ہی میں ایک اکشے کمار بھی ہیں۔
اڑی حملے کے تقریباً تین ہفتے بعد اداکار اکشے کمار اچانک نیند سے جاگ اٹھے ہیں اور اس کے ساتھ ان کی حب الوطنی بھی، کل ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بھارتی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اکشے کمار موجودہ دور میں بھارتی دیش بھکتی کا چلتا پھرتا پوسٹر کہلائے جانے لگے ہیں،وہ حکومت کی تعریف کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
ان کی جانب سے دئے جانے والے بیانات کو دیکھ کر لگتا ہے کھلاڑی کمار ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل میں سیاست کے کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔