Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسمارٹ فون سے ڈیلیٹ تصاویر واپس لانے کا آسان طریقہ

اپ ڈیٹ 23 اگست 2017 06:40am
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

تصاویر لوگوں کی زندگی کا  خوبصورت اثاثہ ہو تی ہیں،کیمرے کے ذریعے لوگ اپنے اور اپنی فیملی کےساتھ گزارے گئے حسین پلوں  کوقید کرلیتے ہیں اور کچھ عرصے بعد ان تصاویر کو دیکھ کرانہیں نہایت مسرت حاصل ہوتی ہے۔

اگر فون سے یہ تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو بہت افسوس ہوتاہے،کیونکہ ان سے لوگوں کی یادیں جڑی ہوتی ہیں،تاہم اب چند آسان طریقوں کو آزماکراسمارٹ فون سے غلطی سے ڈیلیٹ ہوئی تصاویر کو واپس لایا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ فون

اگر اسمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں تو سب سے پہلے وائی فائی منقطع کردیں،اور موبائل کو ایروپلین موڈ پر ڈال دیں،اس طرح ڈیلیٹ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے رک جائے گا۔

اینڈرائیڈ فون

اینڈرائیڈ صارفین  اپنے فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے 'ڈسک ڈگر'نامی ٹول استعمال کریں،یہ ڈیوائس کے 'کیشے'میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے،تاہم ان کا ریزولوشن متاثر ہوسکتا ہے۔

آئی فون

گزشتہ سال آئی فون  کے آئی او ایس میں 'ریسنٹلی ڈیلیٹ 'کااضافہ کیا گیا ہے،جہاں غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں،اس آپشن کا استعمال کرکے  آپ اپنی تصاویر کو واپس لاسکتے ہیں۔

androidpit.com:بشکریہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div