پاکستانی چائے والے کی دھوم بھارت تک

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2016 05:45am

chai-wala00000

نئی دہلی:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی 'چائے والے 'کی دھوم پاکستان سے نکل کر بھارت تک پہنچ چکی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے ارشد خان نامی چائے والے کو پاکستانی نیوکلئیر قرار دیتے ہوئے بھارتی خواتین کیلئے 'سرجیکل اسٹرائیکس' کا نا م دیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی سوشل میڈیا پر چائے والے نے دھوم مچادی تھی ،یہ دھوم پاکستان سے نکل کر بھارت تک پھیل چکی ہے۔پاکستان سمیت بھارتی خواتین اس چائے والے کے متعلق جاننے کیلئے بےقرار ہیں ۔

 چائے والا(ارشد خان) کی  تصویر سوشل میڈیا پر آئی کہاں سے؟آئیے اس کے متعلق جانتے ہیں۔

پاکستانی فوٹو گرافر جویریا علی نےاسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے فروش لڑکے کی تصویر کھینچ کر   اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی۔ لیکن انہیں خبر نہیں تھی کہ یہ تصویر راتوں رات سوشل میڈیا پر اس طرح چھاجائے گی کہ ٹرینڈ بن جائے گی۔

اس وقت جب پاک بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کیخلاف شدید ردعمل کے باعث ثقافتی کلچر بھی متاثر ہوتا نظر آرہا ہے ،اس چائے والے کی تصویر نے بھارتی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔   ایک بھارتی کا تو یہ کہنا ہے کہ اس چائے والے کے خاطر ہی دونوں ممالک امن کی راہ اپنالیں۔   An Indian wrote on Twitter, urging peace - for the sake of the chaiwala.  

ایک شخص ٹویٹر پر پاکستانی چائے والا  اور بھارتی کافی والے کا موازنہ کرتے ہوئے

جویریہ نے ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تصویر نے پوری دنیا کو ایک خوشگوار جگہ میں تبدیل کردیا۔  

ایک شخص نے اس چائے والے کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ برانڈ ایمبسیڈر بن جائے تو  عالمی امیج کے مسئلے کو حل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا

:چائے والے کی مزید تصاویر دیکھئے

chai wala1

chai wala2