روبرٹ ڈی نیرو کیلئے چیپلن ایوارڈ کا اعلان
فائل فوٹوہالی ووڈ اداکار روبرٹ ڈی نیرو کودی فلم سوسائٹی آف لنکن سینٹر نے 44ویں چیپلن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
دی فلم سوسائٹی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کو یہ اعزار 8مئی کو دے گی۔
دی فلم سوسائٹی کے بورڈ چیئر مین کا کہنا ہے کہ ہم روبرٹ ڈی نیرو کی فنکاری کو اعزاز دینے کا موقع پا نے پر پُر جوش ہیں۔
ماضی میں دی فلم سوسائٹی کی جانب سے سالانہ اعزاز موصول کرنے والوںمیں الفریڈ ہچکاک، بلی وائلڈر، لارنس اولیور، فیڈریکو فیلینی، الیزبتھ ٹیلر، بیٹی ڈیوس، جیمز اسٹیورٹ، روبرٹ ایلٹمن، مارٹن سارسز، ڈیانے کیٹن، میرل اسٹریپ، ٹام ہینکس، سڈنی پوئٹیئر، باربرا اسٹریسنڈ، روبرٹ ریڈفورڈ اور گزشتہ برس اعزاز حاصل کرنے والے مورگن فریمین شامل ہیں۔
بشکریہ ہالی ووڈ رپورٹر
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔