اُبلتے ہوئے انڈوں کو ٹوٹنے سے بچانے کا آسان حل

شائع 19 اکتوبر 2016 05:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثرلوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ جب بھی وہ انڈے ابالتے ہیں تو انڈے ابلنے کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں۔

ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ جب انڈے دیر تک فریج میں رکھے رہیں تو اس میں موجود سفیدی اور زردی سکڑنا شروع ہوجاتی ہے۔ لہذا جب آپ اس کو ابالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو اس دوران انڈے کا چھلکا ٹوٹ جاتا ہے اور سارا انڈہ خراب ہوجاتا ہے۔

درج ذیل انڈوں کو ابالنے کے چند آسان طریقے بیان کیے جارہے ہیں ، جن پر عمل کرنے سے آئندہ کبھی بھی آپ سے ابلتے ہوئے انڈے نہیں ٹوٹیں گے۔

جب بھی انڈہ ابالنے لگیں تو اس کو پہلے کمرے کے درجہ حرارت پر آنے دیں، جب انڈہ کمرے کے درجہ حرارت پر آجائے تو اس کو ابالنے کے لئے پانی میں ڈال دیں اور ابال لیں۔

اگر آپ فریج سے نکال کر انڈے کو فوراً گرم پانی میں ڈالتے ہیں تو اس سے بھی انڈہ ٹوٹ جاتا ہے۔

انڈوں کو ہمیشہ کھلے برتن میں ابالیں۔ چھوٹے اور تنگ برتن میں بھی انڈے ابلنے کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں۔

اگر آپ انڈوں کو ابالنے کے دوران اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کردیں تو اس سے بھی انڈے ٹوٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

انڈوں کو ہمیشہ درمیانی آنچ پر ابالیں ، تیز آنچ پر ابالنے سے بھی انڈے ٹوٹ جاتے ہیں۔