صباء قمر بھی پاک بھارت کشیدگی کی زد میں
ممبئی:پاکستان کی معروف اداکارہ صباء قمر، ماہرہ خان ا ور فواد خان کی طرح بہت جلد بولی وڈ میں قدم رکھنے جارہی تھیں،صباءبھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم'ہندی میڈیم' میں مرکزی کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں،لیکن اب ان کی فلم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔
بومبے ٹائمز کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث صباء کی فلم بھی دوسرے اداکاروں کی طرح بھارتی انتہا پسندوں کی نفرت کا شکار ہوکر ملتوی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ فلم کی ہدایات بھارتی ہدایت کار ساکت چوہدری دے رہے تھے،اس سے پہلے وہ فلم'پیار کے سائیڈ ایفیکٹس'کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔
فلم 'ہندی میڈیم' کی کہانی رومانس اور مزاح پر مبنی ہے ،جس میں عرفان خان اور صباء قمرمیاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں ،کہانی کے مطابق دونوں چاندنی چوک میں رہتے ہیں اور اپنا علاقہ چھوڑ کراپَرکلاس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قائم اُڑی کیمپ پر چند مسلح افراد کے حملے کی وجہ سے 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاک بھارت صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی تھی جس کا سب سے زیادہ اثر پاکستانی فنکاروں پر پڑا تھا۔
انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے فلم اے دل ہے مشکل پر پابندی لگادی،جبکہ ماہرہ خان کی فلم رئیس بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: صباء قمر اور عرفان خان لارہے ہیں کچھ خاص

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔