بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی پاکستان آمد
کراچی:پاکستان اور بھارت ان دنوں بہت ہی نازک صورتحال سے گررہے ہیں،اُڑی حملے کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا کر تنگ نظر ہونے کا ثبوت دیا ۔
بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار اور گلوکاروں نے بھی انتہا پسندوں کی تائید کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو سراہا۔
لیکن انڈیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں آواز اٹھائی،اداکارہ پوجا بھٹ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ گزشتہ روز پاکستان(کراچی)پہنچ چکی ہیں۔
اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان آکر بہت اچھا لگا ،یہاں کے لوگوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے پاکستان پروازیں جاری ہیں ،اس کا مطلب ہے راستے کھلے ہوئے ہیں،لہٰذا اداکار بھی دونوں ممالک کے درمیان سفر کریں گے۔
واضح رہے کہ پوجا بھٹ پاکستان فیشن ویک میں شرکت کرنے آئی ہیں ،اس سے قبل بھی وہ پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت کے ساتھ گزشتہ سال فیشن ویک میں واک کرچکی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔