کپل شرما ایک بار پھر خبروں میں

شائع 03 دسمبر 2016 05:43am

kapil

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور ومعروف مزاحیہ اداکار کپل شرما  طویل عرصے بعدایک بار پھرمیڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس بار انہوں نے ایک ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جسے بولی وڈ کے مشہور خان بھی اپنے نام نہ کرسکے۔

یاہو انڈیا  ویب سائٹ کی طرف سے  جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق کپل شرما سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری شخصیت قرار پائےہیں۔

جبکہ خواتین میں یہ اعزاز  مسلسل پانچویں بار اداکارہ سنی لیونی کو حاصل ہواہے۔

 بولی وڈ کے سلطان سلمان خان نے اس فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،کپل کے بعدامیتابھ بچن ،شاہ رخ خان اور عامر خان نے جگہ پائی۔

یہ کپل کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ خانز کے ہوتے ہوئے انہوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی اور شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ کپل شرما  نے کیرئیر کا آغاز  بھارتی مزاحیہ  شو "دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج3"سے کیا اور اس مقابلے کے فاتح قرار پائے۔

اس کے بعد کپل نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،ایک کے بعد ایک ہٹ شو دینے کے بعد وہ "کامیڈی نائٹ ود کپل"میں جلوہ گر ہوئے اور بھارت سمیت پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ان دنوں کپل بھارتی نجی چینل سے نشر ہونے والے "دی کپل شرما"شو میں مصروف ہیں یہ پروگرام بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے،اس کے علاوہ وہ فلموں میں بھی کام کررہے ہیں۔

بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا