چیپ اسٹک کے 9 حیران کن استعمال
فائل فوٹوچیپ اسٹک سردیوں کے موسم میں آپ کی جلد کو موسم کے اثرات سے محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔
چونکہ اس کا کوئی رنگ نہیں ہوتا لہذا ہر کوئی اس کو استعمال کرسکتا ہے۔
ضروری نہیں کہ آپ چیپ اسٹک کو سردیوں میں ہی استعمال کریں یہ مختلف کاموں کے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
چیپ اسٹک کو مزید کن چیزوں کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، آیئے جانتے ہیں۔
٭ نئے جوتے سے چھالے
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹاکثر نئے جوتوں کو پہننے پرآپ کے پاؤں میں چھالے نمودار ہوجاتے ہیں۔ نئے جوتوں کی اس تکلیف سے بچنے کےلئے آپ پاؤں کی متاثرہ جگہ پر چیپ اسٹک لگا لیں تو اس سے آپ کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
٭ انگوٹھی اتارنے میں مددگار
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹکبھی کبھی انگلیوں پر ہلکی سوجن کے باعث آپ کی انگوٹھی پھنس جاتی ہے ۔ اپنی انگلی پر چیپ اسٹک کو اچھی طرح لگائیں اور اس کے بعد بغیر کسی تکلیف کے انگوٹھی آرام سے اتار لیں۔
٭ چمڑے کے جوتوں کو نیا بنائیں
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹاگر آپ کے مہنگے چمڑے کے جوتوں پر نشانات پڑ گئے ہیں تو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ۔ آپ ان کو دوبارہ نیا جیسا بناسکتے ہیں، اس کےلئے آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ اپنے جوتوں پر چیپ اسٹک لگائیں اور پھر دیکھیں کہ نشان کیسے آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں۔
٭زخموں کو بھریں
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹمعمولی زخم اور مچھر کے کاٹنے کے نشانات کےلئے بھی چیپ اسٹک بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ آپ متاثرہ جگہ پر چیپ اسٹک پر اچھی طرح سے مساج کریں اس سے جلن اور سوجن میں نمایاں کمی آئے گی۔
٭ روکھے بالوں کےلئے مفید
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹبالوں میں برش کرنے سے قبل اس پر چیپ اسٹک لگائیں اور برش کریں تواس سے آپ کے بال سردیوں کےموسم میں اڑیں گے نہیں اور بالوں کا روکھا پن بھی ختم بھی ہوجائے گا۔
آپ چیپ اسٹک کو اپنی بھنوؤں پر بھی لگاسکتے ہیں اس سے آئی بروز بہت صاف اور ڈراک نظر آئیں گی۔
٭ناک کے گرد زخم
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹسردیوں میں مسلسل زکام رہنے سے آپ کی ناک کے گرد زخم ہونے لگتے ہیں۔اگر آپ ناک کے گرد چیپ اسٹک کو لگائیں تواس سے آپ کی جلد پر جلن ختم ہوجائے گی۔ لیکن خیال رہے کہ چیپ اسٹک میں مینتھول شامل نہ ہو ورنہ اس سے جلن میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
٭ موم بتی کا نعم البدل
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹاگر آپ اپنی چیپ اسٹک پر ماچس کی تیلی لگاکر اس کو جلائیں تو یہ آپ کو موم بتی جیسی روشنی فراہم کرے گی۔
٭ جیکٹ کی ٹوٹی زب کےلئے کارآمد
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹچیپ اسٹک میں آئل شامل ہوتا ہے اسی لئے یہ اٹکی ہوئی جیکٹ کی زب کو ٹھیک کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
٭ پرفیوم کی خوشبو دیر تک رکھنے کےلئے
فوٹو بشکریہ: برائٹ سائٹاگر آپ چاہتے ہیں کہ پرفیوم کی خوشبو دیر تک موجود رہے تو پرفیوم لگانے سے قبل اس پر چیپ اسٹک لگالیں تاکہ خوشبو دیر تک موجود رہے۔
بشکریہ: برائٹ سائٹ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔