کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے والے ان غلطیوں سے بچیں

شائع 03 دسمبر 2016 09:59am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بلاشبہ کانٹیکٹ لینس آپ کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی لاتے ہیں اور ان کے استعمال سے کچھ لوگ پرکشش بھی نظر آتے ہیں۔

جب بھی کانٹیکٹ لینس خریدیں تو اپنے بالوں اور رنگت کو ضرورمددنظر رکھیں۔

اگر آپ روزانہ لینس لگانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنی آنکھوں کے رنگ کے  ہی لینس خریدیں ، ایسے رنگ کا ہرگز انتخاب نہیں کریں جس سے صاف ظاہر ہو کہ آپ نے لینس لگائے ہوئے ہیں۔

کانٹیکٹ لینس کااستعمال کرتے ہوئے   بہت خیال اور احتیاط سے کام لیں تاکہ آپ کی آنکھیں کسی بھی قسم کی تکلیف اور انفیکشن سے محفوظ رہیں اور آپ کی نظر بھی متاثر نہ ہو۔

لینس استعمال کرنے کے دوران  ان باتوں کا خاص خیال رکھیں۔

٭ دیر تک لینس لگائے رکھنا

Image result for 11 Mistakes Contact Lens Wearers Make

کانٹیکٹ لینس  چاہے کتنی اچھی کوالٹی کے ہو انہیں دیر تک لگاکر نہ رکھیں۔تقریب سے واپسی  پر لینس اتار لیں۔ لینس کو لگاکر سونے سے یہ آپ کے آنکھوں میں چپک بھی سکتے ہیں اور آپ کی بینائی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

٭ استعمال سے پہلے ہاتھ نہ دھونا

Image result for washing hands

جب بھی لینس لگانے لگیں تو اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں ۔ ہاتھ اچھی طرح دھونے کے بعد خشک کریں اس کے بعد  ہی  لینس لگائیں۔

٭لینس تبدیل کرتے رہیں

Related image

اپنے ڈاکٹر سے مشورے سے لینس  تبدیل ضرور کریں۔ اگر آپ کے لینس خراب نہیں ہورہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ خراب نہیں ہوں گے۔ لینس کی ایک معیاد ہوتی ہے  جس کے بعد انہیں فوراً تبدیل کرلینا چاہیئے۔

٭ غلط سلوشن کا استعمال

Image result for lense solution

جب آپ کا لینس سلوشن ختم ہوجائے تو  ڈاکٹر کے مشورے سے  ہی دوسرا سلوشن خریدیں۔

٭ لینس اچھی طرح صاف کریں

You don't clean them properly

لینساستعمال  کرنے کے بعد واپس کیس میں رکھیں تو اس کوسلوشن سے پہلے اچھی طرح صاف کرلیں۔ ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد  لینس کو ہتھیلی پر رکھیں اور اپنی انگلی سے اسے سلوشن سے صاف کرلیں۔

٭نل کےپانی سے ہرگز صاف نہ کریں

You use tap water to clean your lenses

لینس کی صفائی کےلئے ہمیشہ سلوشن استعمال کریں، نل کے پانی سے  ہرگز صاف نہیں کریں۔

٭سلوشن کا دوبارہ استعمال

You reuse your contact lense solution

لینس کو سلوشن سے نکال کر لگانے کے بعد  کیس میں موجود پراناسلوشن پھینک دیں اور اس میں نیا سلوشن ڈال کر لینس اتار کر رکھیں۔

٭ آنکھوں کا معائنہ

You don't get an annual eye exam

اپنی آنکھوں کا معائنہ کرواتے رہیں ایک ہی نمبر کے کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔