معروف اداکاردلیپ کمار کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

شائع 07 دسمبر 2016 10:48am

DILIP

ممبئی:بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہونے کے باعث انہیں  ممبئی کے لیلیٰ وتی اسپتال   منتقل کردیا  گیاتھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق دلیپ کمار کو بخار ، سیدھی ٹانگ میں سوجن  اور درد کے باعث اسپتال لایا گیا تھا،دلیپ کمار ابھی تک اسپتال میں ہی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

مداحوں کی شدید پریشانی اور طبیعت سنبھلنے کے بعد 93 سالہ اداکار  نے اپنی بیوی  معروف اداکارہ  سائرہ بانوکے ذریعے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی طبیعت کی بحالی کا   پیغام جاری کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی بہترین ٹیم کی  بدولت  ان کی بہت اچھی دیکھ بھال کی گئی۔

اس کے علاوہ دلیپ کمارنے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ"میں آپ سب  کا  بیحدمشکور ہوں کہ آپ نے ہمیشہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔"

بشکریہ:انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام