ان 7علامات سے ظاہر ہوتا ہے آپ کو چشمے فوراً بدل لینے چاہیئے

شائع 08 دسمبر 2016 08:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چشمے استعمال کرنے والے افراد اپنے ڈاکٹر سے مسلسل چیک اپ کرواتے رہنا چاہیئے کیونکہ ایک ہی نمبر کے چشمے آپ کی آنکھوں کی بینائی متاثر کرسکتے ہیں۔

وہ لوگ جو کئی سالوں سے ایک ہی نمبر کا چشمہ لگاتے آرہے ہیں ان کےلئے چند علامات بتائی جارہی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب آپ کو اپنا چشمہ بدل لینا چاہیئے۔

وہ 7 علامات کون سی ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

٭ آنکھوں میں مسلسل درد

Image result for Your eyes are aching

آپ کی آنکھیں لینس کی طرح کام کرتی ہیں، یہ کئی چیزوں کو مختلف فاصلوں سے فوکس کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چشمے لگانے کے بعد بھی آپ کی آنکھوں میں درد رہتا ہے یاان میں بہت پانی آتا ہے یا پھر یہ بہت خشک رہتی ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے آپ کے چشموں کو اب تبدیل ہوجانا چاہیئے۔

٭سر درد

Image result for You’re getting headaches

بوجھل آنکھوں کے سبب اکثر لوگوں کو سر میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ چونکہ جب آپ کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو آپ کے لینس کی اس چیز کو دیکھنے میں بہت محنت لگ رہی ہوتی ہے۔  یہی وجہ ہے جب آپ کتاب پڑھ کر رکھتے ہیں تو آپ کی آنکھیں بہت بھاری اور بوجھل ہوجاتی ہیں۔

٭ آنکھوں کا چندھیا نا

Image result for You keep squinting

کم روشنی میں کسی چیز کو غور سے دیکھنے کے لئے اکثر لوگ اپنی آنکھوں کو چندھیاتے ہیں تاکہ ان کو وہ چیز صاف نظر آجائے۔ اس عمل سے آپ کی آنکھوں کی بینائی شدید متاثر ہوسکتی ہے اور آپ کو سر درد کی شکایت بھی ہونے لگتی ہے۔

٭ سن گلاسز کا زیادہ استعمال

Image result for You never go anywhere without sunglasses

آنکھوں میں روشنی کا چھبنے کی وجہ سے آپ سن گلاسز کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں۔ سورج کی روشنی کے علاوہ ٹی وی اور موبائل کی روشنی بھی آنکھوں کو بری لگنے لگتی ہے۔

٭ کمپیوٹر سے آنکھوں میں دباؤ

Image result for You’ve been adjusting your computer

کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے آپ کو اپنی آنکھوں میں دباؤ محسوس ہوتا ہے جس کے باعث آپ اپنے کمپیوٹر کی سیٹنگز کو ایڈ جسٹ کرنے لگتے ہیں جبکہ مسئلہ کمپیوٹر میں نہیں بلکہ آپ کی آنکھوں میں ہوتا ہے۔

٭ متلی ہونا

Image result for You’re feeling nauseous

جب آپ کی آنکھوں کی بینائی دھندلی ہوجاتی ہے تو آپ دیکھنے میں دقت محسوس ہوتی ہے اور اس سے آپ کی آنکھوں پر زور بھی پڑتا ہے۔ آنکھوں میں دھندلاہٹ کی وجہ سے آپ کو متلی اور چکر بھی آنے لگتے ہیں ۔

٭ ہر سال آنکھیں ٹیسٹ کروائیں

Image result for eye sight test

اپنی آنکھوں کو ہر سال ٹیسٹ کروائیں۔ اس طرح آپ کی آنکھوں کی بینائی متاثر نہیں ہوگی  اور آپ کو کسی قسم کی بیماری سے بھی دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔