جنید جمشید کی حادثاتی موت پر فنکار گہرے صدمے سے دوچار

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2016 10:48am

junaid2

پاکستان کے معروف نعت خواں اور مذہبی اسکالر جنید جمشید کی  حادثاتی موت نے پاکستانیوں سمیت پوری دنیا کو سوگوار کر دیا، ان کی موت سے فنکار برادری بھی افسردہ ہے۔

باون سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے سلسلے میں موجود تھے وہاں سے واپسی پر گزشتہ روز (بدھ) کو طیارہ حادثہ پیش آیا اور وہ اپنے خالق حقیق سے جاملے۔

طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جیند جمشید کی موجودگی نے  جہاں ان کے رشتے داروں کو غمزدہ کیا وہیں فنکار برادری بھی  گہرے صدمے سے دوچار ہے، فنکاروں نے سوشل میڈیا پر مختلف ٹوئٹس کے ذریعے اپنے غم کا اظہارکیا۔