فلم بالو ماہی کاگانا "بے چینیاں"لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب
کراچی:پاکستانی فلم"بالو ماہی"کا ایک اور گانا بے چینیاں ریلیز کردیا گیا ہے ، اسے ریلیز ہوئے ابھی چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسے دیکھ اور سراہ چکے ہیں۔
پاکستان کے معروف اداکاروں (عثمان خالد بٹ،عینی جعفری اور ماڈل صدف کنول)سے سجی خوبصورت فلم کا گانا "بے چینیاں"لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کا میاب رہاہے۔
گانے میں عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری کو سادے لیکن پُرکشش انداز میں پیش کیا گیا ہے ،جبکہ اس سے قبل جاری ہونے والا گانا "بالو ماہی"اس سے بالکل مختلف اور کافی تیز تھا ،تاہم یہ بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کا میاب رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:فلم "بالو ماہی"کا نیا گا نا شائقین کی توجہ کا مرکز
فلم بالو ماہی پاکستانی سینما انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا شمار کی جارہی ہےجومعیار میں کسی بھی بین الاقوامی فلم سے کم نہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:فلم"بالو ماہی"پاکستان سینما انڈسٹری میں خوشگوار اضافہ
واضح رہے کہ بالو ماہی کی پروڈیوسر سعدیہ جبار اور ہدایت کاری کے فرائض ہائسم حسین انجام دے رہے ہیں ،فلم اگلے ماہ 10 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔