Aaj News

جمعرات, جولائ 10, 2025  
14 Muharram 1447  

کیا اگر آپ کا چہرہ بھی گول اور پھولا ہوا ہے؟

شائع 16 فروری 2017 09:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کچھ لوگ جب سو کر اٹھتے ہیں تو ان کے چہرے پر سوجن اور چہرہ پھولا ہوا ہوتا ہے۔

چہرے کے پھول جانے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ جیسے ذہنی دباؤ اور پانی کی کمی وغیرہ۔

اگر پھولے ہوئے چہرے کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس میں مزید سوجن آجاتی ہے۔ ذیل میں چہرے کی سوجن پر قابو پانے کے لئے چند باتوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

٭ پانی کی کمی

Image result for water images

جب جسم میں ڈی ہائیڈریشن ہونے لگتی ہے تو خون کی شریانیں بڑھنے لگتی ہے جس سے جسم  میں سوجن آنے لگتی ہے۔ لہذا دن بھر اچھی مقدار میں پانی پئیں اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

٭ نمک کم کردیں

Image result for salt

چہرہ پھولنے کی ایک بڑی وجہ نمک زیادہ مقدار میں کھانا ہے۔ کوشش کریں کہ دن میں 2300 ملی گرام سوڈیم کھائیں۔ وہ افراد جن کی عمر 50 یا اس سے زیادہ ہے تو وہ دن میں 1500 ملی گرام سوڈیم کھائیں۔

٭ فائبر کھائیں

Image result for fibre food

اگر آپ چہرے کو تروتازہ اور پھولنے سے بچانا چاہتے ہیں تو اپنی ڈائٹ میں فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔ وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ  والی غذاؤں کو زیادہ کھائیں۔ اس سے جلد فریش اور چمکدار بنتی ہے۔

٭ ورزش کریں

Image result for exercise

ورزش کرنے سے جو پسینے آتا ہے اس سے چہرے کی سوجن میں کمی ہوتی ہے۔ ورزش کرنے سے خون کا دورانیہ اچھا ہوتا ہے اور اس سے پورز کھل جاتے ہیں۔ اگر ورزش کے ساتھ بیلنس ڈائٹ بھی جاری رکھیں تو آپ پھولے ہوئے چہرے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ مساج کریں

Image result for face massage

فیشل مساج سے بھی چہرے کی سوجن سے نجات حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اپنی انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے پر ہلکے ہلکے مساج کرنے سے چہرے کی جلد فریش اور چمکدار بن سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔