شلپا شیٹھی کے شوہر نے دیپیکا کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ شلپا غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی سدابہار اداکارہ شلپا شیٹھی کاشمار بولی وڈ کی ماضی کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن وہ آج بھی پہلے کی طرح جوان اور خوبصورت نظر آتی ہیں اور بہت سی خواتین کیلئے مثال ہیں۔
انہیں دیکھ کر اس بات پر یقین کرنا آسان ہے کہ ان کیلئے عمر صرف ایک نمبر ہے اس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔
بولی وڈ ببل کے مطابق شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا اور بیٹے ویان کے ساتھ نہایت خوشگوار زندگی گزارر ہی ہیں ،لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہونے کے باوجود راج کو شلپا کی اداکاری پسند نہیں ،بلکہ راج کندرا کی پسندیدہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہیں ،اور وہ ان کی فلمیں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
یہ بات ان کے بیٹے ویان نے اس وقت کہی جب وہ اپنی ماں شلپا کے ساتھ ایئر پورٹ پرموجود تھے،ایئر پورٹ پردیوار پر دیپیکاکا پوسٹر لگا ہواتھا،جسے دیکھ کر ویان نے فوراً کہا "یہ ڈیڈی کی فیورٹ ہیروئن ہے"،یہ سن کر شلپا شیٹھی حیران رہ گئیں۔
راج نے یہ مزیدار ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے "مجھے معاف کردو شلپا مجھے نہیں پتہ یہ ویان کو کس نے کہا ہے"۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔