بولی وڈ فلم 'بے فکرے' کا گانا 'نشے سی چڑھ گئی' یوٹیوب پر اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ہندی گانا بن گیا۔
صرف چھ مہینے میں ہی اس گانے کو 234 ملین مرتبہ یوٹیوب پر دیکھا گیا، جس کی وجہ سے اسے نہ صرف 200 ملین ویوز کا ہدف پار کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے بلکہ اس نے نمبر ایک پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے۔ لیکن کیا یہ 250 ملین پار کر پائے گا؟ یہ جاننے کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔