بل گیٹس نے اپنے بچوں پر کونسے قوانین عائد کئے ہیں؟
دنیا کے امیر ترین آدمی اور مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس جب ٹیکنالوجی کی بات کرتے ہیں تو وہ جانتے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ اس لئے اگر وہ بتائیں کہ بچوں کیلئے اسمارٹ فون رکھنے کی صحیح عمر کیا ہے تو آپ کو ضرور سننا چاہئے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ارب پتی بل گیٹس نےبتایا کہ بچوں کو 14 سال کی عمر سےپہلے اسمارٹ فون نہیں دینا چاہئیے۔ اسی حوالے سے بل گیٹس نے اپنے بچوں کیلئے بھی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کچھ قواعد وضع کئے ہیں جن پر گھر میں سختی سے عملدرآمد کروایا جاتا ہے۔
بل گیٹس نے اپنے تین بچوں پر 14 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ بچوں کو فیملی میں زیادہ وقت بتانے کیلئے ٹی وی اور کمپیوٹر کیلئے محدود وقت مقرر کیا گیا ہے۔ کھانے کے دوران ڈائننگ ٹیبل پر فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔ بچوں کیلئے وقت مقررہ پر سونے کیلئے اسکرین ٹائم محدود کیا گیا ہے۔
آپ بھی اپنے بچوں پر یہ قواعد لاگو کریں اور رزلٹ دیکھیں۔
بشکریہ theasianparent.com