شائع 16 مئ 2017 12:38pm

ڈزنی کی بڑی فلم اغواء، بڑے تاوان کا مطالبہ

فلم اسٹوڈیو ڈزنی کے مطابق ان کی ایک فلم کو ہیکرز نے چوری کرلیا ہے اور دھمک دی ہے کہ اگر تاوان ادا نہیں کیا گیا تو فلم آن لائن ریلیز کردی جائے گی۔

ڈزنی کے سی ای او باب ایگر نے ٹاؤن ہال میٹنگ میں اے بی سی کے ملازمین کو ہیکرز کے مطالبات کے بارے میں  بتایا۔ انہوں نے فلم اک نام تو نہیں بتایا تاہم ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق پائریٹس آف کریبین کی اگلی فلم ’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ ہے۔ جو 26 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔

ڈیزنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ انھوں نے تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے اور سٹوڈیو وفاقی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ہیکرز نے تاوان کی رقم بٹ کوائن میں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں فلم کو 20، 20 منٹ کی قسطوں کی صورت میں ریلیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب ہیکرز نے کسی فلم کو چوری کیا ہو۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیٹ فلیکس نے بھی تاوان ادا کرنے سے انکار کیا تھا ، جس کے بعد ہیکروں کے ایک گروپ نے 'اورنج از دا نیو بلیک' کے پانچویں سیزن کو آن لائن اپ لوڈ کر دیا تھا۔

بشکریہ بی بی سی

 

Read Comments