آج کی ریسیپی:چکن مصالحہ پلاؤ

شائع 18 مئ 2017 04:57am

اجزاء

چکن: آدھا کلو

آلو:4عدد درمیانے سائز میں کاٹ لیں اور بوائل کرلیں

دہی: ایک پاؤ

پسی ہوئی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ

نمک:ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ

تیل: آدھی پیالی

چاول:آدھا کلو۔آدھے گھنٹے تک بھگو کر  2 منٹ بوائل کرلیں

ہرا دھنیا،پودینہ:آدھی  گڈی باریک کٹا ہوا

ہری مرچیں:5 یا 6 عدد

ترکیب

٭سب سے پہلے چکن دھو کر اس میں  دہی ،تیل اور باقی تمام مصالحے اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ایک بڑی دیگچی میں  چکن ڈال کر پھیلائیں ،اس کے اوپر آلو اور  ہرا مصالحہ ڈال کر پھیلائیں  پھر 2 منٹ تک ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں۔

٭چاولوں پر ذرا سا زردے کا رنگ  چھڑک دیں ،اب ڈھکن  ڈھک کر اس پر بھاری چیز رکھیں کہ بھاپ باہر نہ آئے ۔

٭اب چولہے پر توا رکھیں اس پر دیگچی رکھیں ،پہلے 5 منٹ آنچ تیز رکھیں پھر ہلکی کردیں ۔

٭مزید 5 منٹ  پکانے کے بعد ہلکے ہاتھ سے چکن اور چاولوں کو مکس کریں اور پھر چاولوں کے مکمل گل جانے تک پکائیں ،چکن خود اپنے پانی میں گل جائے گی۔

thanks to: google

Read Comments