شائع 24 مئ 2017 05:07pm

جاوید اختر تین طلاقوں کیخلاف بول پڑے

بولی وڈ کے مشہور و معروف شاعر جاوید اختر تین طلاقوں  کے خلاف بول پڑے ہیں۔

منگل کے روز جاوید اختر نے ٹوئٹ کیا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔یہ صرف بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تین طلاقوں پر قانونی طور پر پابندی ہونی چاہیئے اور اسے ایک جرم تصور کیا جانا چاہیئے۔

جاوید اختر نے یہ ٹوئٹ لابورڈ کے سپریم کورٹ کو یہ بتانے کے بعد کیا کہ بورڈ قاضی کو کہے گا کہ وہ نکاح کے دوران دولہا اور دلہن کو تین طلاقوں کی شق کونکال دینےکا مشورہ دیں۔

گزشتہ برس بھی جاوید اختر نے طلاق کے معاملے پر مسلم لا بورڈ کی مذمت کی تھی۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments