جاوید اختر تین طلاقوں کیخلاف بول پڑے
فائل فوٹوبولی وڈ کے مشہور و معروف شاعر جاوید اختر تین طلاقوں کے خلاف بول پڑے ہیں۔
منگل کے روز جاوید اختر نے ٹوئٹ کیا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔یہ صرف بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تین طلاقوں پر قانونی طور پر پابندی ہونی چاہیئے اور اسے ایک جرم تصور کیا جانا چاہیئے۔
AIMPLB can not be trusted . They are just trying to get off the hook .3 divorce should be legally banned n declared a cognizable offence .
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) May 23, 2017
جاوید اختر نے یہ ٹوئٹ لابورڈ کے سپریم کورٹ کو یہ بتانے کے بعد کیا کہ بورڈ قاضی کو کہے گا کہ وہ نکاح کے دوران دولہا اور دلہن کو تین طلاقوں کی شق کونکال دینےکا مشورہ دیں۔
گزشتہ برس بھی جاوید اختر نے طلاق کے معاملے پر مسلم لا بورڈ کی مذمت کی تھی۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔