ہتک آمیز کمنٹ لائک کرنا فیس بک صارف کو مہنگا پڑ گیا
ایک فیس بک صارف کو ہتک آمیز کمنٹ لائک کرنے کے سبب مجرم قرار دے دیا گیا۔
سال 2015 میں کیے گئے کمنٹس کے سبب اروائن کیسلر پر نسل پرستی اور یہودی دشمنی کا الزام لگا یا گیا تھا۔
یہ کمنٹس ایک آن لائن بحث کے دوران کیے گئے تھے ۔
زیوریخ ڈسٹرکٹ کورٹ کے مطابق کمنٹ لائک کر کے 45 سالہ کیسلر نے اس نا مناسب مواد کی توثیق کی۔
جج کیتھرین گیروگ کے مطابق کیسلر نے کمنٹس کو لائک کر کےان کو سچ ثابت کیے بغیر ان کی رسائی دوسروں تک ممکن کردی۔
سوئس انفو کے مطابق ملزم نے چھ کمنٹس لائک کیے تھے۔
عدالت نے کیسلر کے عمل کو ان کے وقار کی توہین قرار دیا اور ان پر چار ہزار سوئس فرانک کا مشروط جرمانہ عائد کیا۔
Independentبشکریہ
Read Comments