شائع 02 جون 2017 10:36am

میک اپ کا ماہر دس سالہ بچہ

انسٹاگرام بھانت بھانت کے پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ سے بھرا پڑا ہے جو اپنے فن کے جوپر دکھانے سے کبھی چوکتے نہیں۔ لیکن اس دس سالہ برطانوی بچے نے ان سب کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ونگ آئی، اسموکی آئی، پرفیکٹ لیشز وہں یا پھر مشکل ترین کنٹورنگ، یہ بچہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ یہ کوئی میک اپ کے ساتھ تجربے کرنے والی ویڈیو نہیں بلکہ پہلے ہی ایک میک اپ جینئیس ہے۔

اس ویڈیو نے لاکھوں شئیرز اور ویوز  بھی حاصل کر لئے ہیں۔ اس بچے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ @makeupbyjack پر ایک لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اس کے اکاؤنٹ پر صرف 60 پوسٹس ہی ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments