ہندوستان میں ڈر محسوس ہونے لگا ہے: نصیرالدین شاہ
بولی وُڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ بات بہت چونکاتی ہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر جوہری جنگ کی وارننگ کو تو بہت ہی کم لائکس ملتے ہیں لیکن اسلام مخالف باتیں بہت پسند کی جاتی ہیں۔
بھارتی فلم اور تھیٹر انڈسٹری کے ویٹرن اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ہندوستان میں بڑھتی ہوئی نفرتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ انڈیا میں رہنے والے مسلمانوں کو غدار کہا گیا ہو یا ان سے وضاحت طلب کی گئی ہو، تاہم موجودہ ہندوستان میں اب ڈر محسوس ہونے لگا ہے کہ کہیں کوئی مجھے یا میرے بچوں کو پکڑ کر مذہب کے بارے میں سوالات نہ کرنے لگے۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
Read Comments