مشہور پاکستانی گٹارسٹ عامر ذکی کے انتقال پر متنازعہ ہوسٹ وقار ذکا نے ایدھی کے سرد خانے پہنچ کردیگر فنکاروں کو شرم محسوس کرانے کیلئے تنقیدی ویڈیو بنا دی ۔
تفصیل کے مطابق عامر ذکی کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقال حرکت قلب بند ہو نے کی وجہ سے ہواتھا ۔ ان کے انتقال کے بعد وقار ذکا سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی کے سرد خانے پہنچے اور ایک تنقیدی ویڈ یو بنائی، جس میں انہوں نے علی حیدر اور حدیقہ کیانی کو مخاطب کر کے تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں گلو کار علی حیدر نے وقار ذکا کی ویڈ یو مسترد کردی اور کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں دو سال سے امریکہ میں ہوں ،حدیقہ کیانی لاہور میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تم تو کراچی میں ہو اتنے عرصے سے تم نے کچھ کیوں نہیں کیا ۔انہوںوقار ذکا کو کہا کہ ہمیں بلیک میل نہ کرو ،تمہارے کردار کو سب جانتے ہیں ۔