شائع 07 جون 2017 10:54am

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہے، بھارتی شوز بورنگ ہیں

بالی ود کے لیجنڈری اداکار پریش راول نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کو بورنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت کے شوز انتہائی بورنگ ہیں ۔ جبکہ پاکستانی فنکار اور ان کے  ڈراموں کی تحریر، اسکرپٹ ،زبان اور کہانی پسند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا پسند کریں گے۔

پریش راول نے مزید کہا کہ فنکار بم نہیں پھینکتے اور نہ دہشت گرد ہوتے ہیں۔ بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان  فاصلوں کو کم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اور فلم سے دونوں ممالک کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments