شائع 10 جون 2017 11:27am

اب آپ کے دوست واٹس ایپ کے زریعے آپ کی لوکیشن معلوم کر سکیں گے

جلد ہی واٹس ایپ کے زریعے کسی بھی دوست کی لوکیشن کا پتا لگایا جاسکے گا۔  تاہم  کسی کی بھی موجودہ لوکیشن کی معلومات شئیر کرنے کیلئے اجازت لینی ہوگی۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے۔ کمپنی نے تاحال اس فیچر کا باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے تاہم اسے آئی او ایس کے  نئے بیٹا ورژن 2.17.3.28 اور 2.16.3.99 میں  شامل کیا جاچکا ہے اور اسے  سیٹینگز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بیٹا ورژن میں متعارف کرائے جانے والے بہت سے فیچرز کی طرح اس کے بارے میں بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کیلئے مہیا کیا جائے گا۔

بشکریہ ڈیلی میل

Read Comments