شائع 17 جون 2017 12:33pm

کپڑے دھوتے ہوئے ان غلطیوں سے بچیں

اگرچہ کپڑے دھونے کا عمل اکثر لوگوں کو آسان لگتا ہے تاہم اس عمل میں کئی ایسی چھوٹی باتیں ہیں جن کا بہت سے لوگ خیال نہیں رکھتے۔ ان ہلکی پھلکی غلطیوں کو بار بار دہرانے کا نتیجہ کپڑوں کے خراب ہونے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ ان میں نمایاں ترین غلطیاں یہ ہیں.
کپڑے دھوتے وقت اکثر لوگ انہیں اُلٹا نہیں کرتے ہیں۔ اگر ایسا کر لیا جائے تو مجموعی طور پر مخلتف نوعیت کے مسائل سے آسانی کے ساتھ بچا جا سکتا ہے۔
اکثر اوقات ہم تولیوں کو دیگر سوتی کپڑوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں اور اس میں بلیچ کا بھی اضافہ کر دیتے ہیں جو کہ کسی طور درست نہیں۔ تولیے کو ہمیشہ علیحدہ اور بنا بلیچ کے دھوییں تاکہ اس کے جذب کرنے کی صلاحیت برقرار رہے اور وہ جلد خراب نہ ہو۔
ریشمی کپڑوں کو زیادہ اونچے درجہ حرارت پر نہیں دھونا چاہیے۔ اس کے نتیجے میں کپڑے میں مستقل طور پر سلوٹیں پڑ جاتی ہیں اور اس کو نقصان پہنچتا ہے.
کپڑے دھونے کی مشین کی صفائی ایسا امر ہے جو ہم اکثر بھول جاتے ہیں اور اس طرف توجہ نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ مشین کے اندر مختلف نوعیت کی گندگی دھوئے جانے کے سبب اس کے اندر جراثیم کے لیے مثالی جگہ بن جاتی ہے۔ لہذا ہر تین ماہ بعد پابندی سے کپڑے دھونے کی مشین کی صفائی کا اہتمام کریں۔ اس مقصد کے لیے اس کے اندر واشنگ پاؤڈر ڈال کر اسے بغیر کپڑوں کے چلا دیں۔
جن کپڑوں میں “لوہا” یا کسی بھی اور قسم کی دھات شامل ہو اُن کو عام طریقے سے نہیں دھونا چاہیے۔ ایسی صورت میں کپڑے دھونے کی مشین کو Hand Wash نظام پر کر دینا چاہیے۔
Read Comments