کامیابی چاہتے ہیں تو ان عادتوں کو اپنائیں
آپ اپنی زندگی خاص کر جوانی کادور کیسے گزرتے ہیں؟کاموں میں مصروف رہ کر ہر وقت کی پریشانیاں، مگر یہ دور مستقبل میں پیشہ وارانہ شخصیت کے طور پر کامیابی کا تعین کرنے لیے اہم ہوتا ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق جوانی کا وقت ایسا فیصلہ کن وقت ہوتا ہے جو آپ کی باقی زندگی کے لیے ایک اہم راہ ہموار کردیتا ہے۔ مشکل ہی لگتا ہو مگر اس دور میں کچھ چیزیں، عادتیں یا تبدیلیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں کر کے آپ آنے والی زندگی کی بنیادمظبوط کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کے ارادوں کے بیچ انا آڑے آتی ہے؟اپنی انا کو کچل دیجئے کتابوں کا مطالعہ کرنے کی عادت اپنایئے ۔۔۔۔ اپنے پیاروں کو احساس دلائیں کہ آپ ان کا خیا ل کرتے ہیں انہیں پیار کرتے ہیں۔۔۔
آپ کو یہ سیکھنا ہے کہ کس طرح انا کو ختم کیا جاسکتا ہے، یہ وہ چیز ہے جو مواقعوں اور مثبت پیشرفت کو دیکھنے کا موقع ہی نہیں دیتی۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کس طرح سادہ سوالوں سے انا کے غبارے کو پھاڑا جاسکتا ہے ۔
ایک کے بعد ایک کتاب کے مطالعے سے آپ اپنے کالج یا یونیورسٹی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ علم حاصل کرچکے ہوں گے جو آگے کی زندگی میں یقیناً کام آئے گا۔اس عادت کع اپنانے سے نہ درف ان ک شعور میں اضافہ ہوگا ملکہ آپ پر اعتماد محسوس کریں گے۔
اگر آپ کی زندگی میں کوئی بہت اہم ہے تو اسکو اس بات کا احساس دلائیں،اظہار کو عادت بنالیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں،دل لبھانے والے اچھے الفاظ نہ صرف تعلق کو بہتر بناتے ہیں بلکہ اس سے باہمی تعلق کے نئے راستے بھی کھلتے ہیں۔ اپنے والدین، شریک حیات یا دیگر کے سامنے اپنی محبت کو ظاہر کریں گے۔