کامیابی چاہتے ہیں تو ان عادتوں کو اپنائیں

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2016 07:16am

Happy-family1

آپ اپنی زندگی خاص کر جوانی کادور کیسے گزرتے ہیں؟کاموں میں مصروف رہ کر ہر وقت کی پریشانیاں، مگر یہ دور مستقبل میں پیشہ وارانہ شخصیت کے طور پر کامیابی کا تعین کرنے لیے اہم ہوتا ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق جوانی کا وقت ایسا فیصلہ کن وقت ہوتا ہے جو آپ کی باقی زندگی کے لیے ایک اہم راہ ہموار کردیتا ہے۔ مشکل ہی لگتا ہو مگر اس دور میں کچھ چیزیں، عادتیں یا تبدیلیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں کر کے آپ آنے والی زندگی کی بنیادمظبوط کر سکتے ہیں۔

writing
کیا آپ نے کبھی اپنے زندگی کے مقاصد کو تحریرکیا؟اپنے مقاصد کو تحریر کیجئے
اپنے خوابوں کو تحریر کرلینے سے سے آپ اپنے ذہن میں چلنے والے ان گنت سوالات کے جوابات تلاش کر سکتے ہیںور یہ ایسا ر عمل ہے جو وقت گزرنے کے بعد حوالہ بن سکر آپ کے سامنے آسکتا ہے۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کالج کے طالبعلموں کو اپنے مستقبل کے مقاصد تحریر کرنے کا کہا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا جنھوں نے اس تحریری مشق کو مکمل کیا انہوں نے تعلیم مکمل کی تاکہ وہ مستقبل کے خوابوں کی تعبیر پاسکیں۔

ego12343455787

کیا آپ کے ارادوں کے بیچ انا آڑے آتی ہے؟اپنی انا کو کچل دیجئے
آپ کو یہ سیکھنا ہے کہ کس طرح انا کو ختم کیا جاسکتا ہے، یہ وہ چیز ہے جو مواقعوں اور مثبت پیشرفت کو دیکھنے کا موقع ہی نہیں دیتی۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کس طرح سادہ سوالوں سے انا کے غبارے کو پھاڑا جاسکتا ہے ۔

reading

کتابوں کا مطالعہ کرنے کی عادت اپنایئے ۔۔۔۔
ایک کے بعد ایک کتاب کے مطالعے سے آپ اپنے کالج یا یونیورسٹی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ علم حاصل کرچکے ہوں گے جو آگے کی زندگی میں یقیناً کام آئے گا۔اس عادت کع اپنانے سے نہ درف ان ک شعور میں اضافہ ہوگا ملکہ آپ پر اعتماد محسوس کریں گے۔

family_happy_parents

اپنے پیاروں کو احساس دلائیں کہ آپ ان کا خیا ل کرتے ہیں انہیں پیار کرتے ہیں۔۔۔
اگر آپ کی زندگی میں کوئی بہت اہم ہے تو اسکو اس بات کا احساس دلائیں،اظہار کو عادت بنالیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں،دل لبھانے والے اچھے الفاظ نہ صرف تعلق کو بہتر بناتے ہیں بلکہ اس سے باہمی تعلق کے نئے راستے بھی کھلتے ہیں۔ اپنے والدین، شریک حیات یا دیگر کے سامنے اپنی محبت کو ظاہر کریں گے۔

woman-eating-apple

اپنی صحت کا خیال رکھنا۔۔۔
سب سے آسان اقدام جو آپ کرسکتے ہیں وہ اپنی صحت کا تحفظ ہے۔ ایک بار صحت خراب ہوجائے تو تندرستی کا حصول بہت مشکل ہوتا ہے ۔ جوانی میں ورزش کو عادت بنالینا سب سے زیادہ اہم ہے۔

save moneyپیسے آتے ہی بچت کے لئے کچھ رقم الگ کرنا سیکھیں۔۔۔۔
بچت کی عادت ایسی حیرت انگیز حکمت عملی ہے۔ ماہرین کے مطابق عمر کے سنہری برسوں میں بچت کا آغاز آپ کو ریٹائرمنٹ تک زیادہ سے زیادہ بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

questionsذہن میں چلنے والے سوالات کی کشمکش سے نکلیں سوال پوچھیں۔۔۔۔
سوالات پوچھ کر آپ کو مختلف افراد کے مختلف مقاصد جاننے کا موقع ملتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سوالات کے جوابات کا تجسس اور معلومات کی کھوج سے آپ دیگر افراد سے اپنے ذاتی تعلقات بھی مضبوط کرسکتے ہیں کیونکہ آپ اپنا وقت ان کی بات سننے میں گزارتے ہیں اور دفاتر میں کارکردگی بہتر ہوتی ہے کیونکہ آپ ہمیشہ سیکھنے اور بہتری کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

cookingگھریلو روز مرہ کام کرنے کی عادت ڈالیں خصو صا کھاناپکانا۔۔۔
ماہرین کے مطابق یہ سیکھیں کہ کیسے اپنے اور دیگر کے لیے کھانا پکایا جاتا ہے۔ خواتین کے ساتھ مردوں کے لیے بھی ضروری ہے عمر کے کسی حصے میں آپ کو یہ کام کرنا ہو مگر مہارت ہی نہ ہو۔ گھر کے بنے ہوئے کھانے پیسوں کی بچت بھی کرتے ہیں ۔

Man at home in the morning

حالات حاضرہ سے واقف رہیں۔۔۔
اگر آپ تازہ ترین خبروں یا حالات سے واقف ہیں تو آپ اپنے اندر وہ جذبہ تلاش کرسکیں جو اس مقصد کے لیے کام آسکے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہو یا یہ یقین دلاسکے کہ آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔

aloneکچھ وقت تنہا گزاریئے ۔۔۔
ماہرین کے مطابق روزانہ آدھا گھنٹہ تنہائی میں گزارنے ہر انسان کے لئے بیحد ضروری ہے، محققین کے مطابق انسانوں کو حقیقی تنہائی کی ضرورت ہوتی ہے، جہاں وہ ایس ایم ایس اور فیس بک وغیرہ سے دور ہو تاکہ وہ اپنے رویوں اور تجربات کے بارے میں سمجھ سکیں۔

weekndآپ کا ہفتہ کیسا رہا؟
اپنے گزرے ہوئے ہفتے کا جائزہ لینا اور آنے والے ہفتے کے لیے حکمت عملی بنانا ہے۔ اس کےلئے یہ سوالات استعمال کیے جاسکتے ہیں، جیسے گزشتہ ہفتے کیا کچھ اچھا رہا؟ کیا کچھ اچھا نہیں رہا ؟ ان سوالات کے جوابات کی بنیاد پر آنے والے ہفتے کے لیے تبدیلیوں لانے پر غور کریں۔

xyzناکامیوں کو سراہئے۔۔۔۔
زندگی میں ناکامی کا سامنا کس کو نہیں ہوتا ۔ ماہرین کے مطابق نت نئی کوششوں میں ناکامی سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اسی سے آپ اپنی زندگی خاص طور پر جوانی کا وقت کیسے گزرتا ہے وہ مستقبل میں ذاتی طور پیشہ وارانہ شخصیت کے طور پر کامیابی کا تعین کرنے لیے اہم ہوتا ہے۔