بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بننے جارہی ہیں پاکستانی آرمی افسر کی بیوی
میگھنا گلزار کی فلم 'راضی' میں پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا کردار عالیہ بھٹ ادا کریں گی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ فلم میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پاکستانی آرمی آفیسر وکی کوشال سے شادی کرتی ہے ۔
واضح رہے عالیہ بھٹ نے اس کردار کو کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا تاہم فلم میں اپنا جاندار رول پسند آنے کے بعد انہوں نے پاکستانی آرمی آفیسر کی بیوی کا رول ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
فلم کی کہانی ہریندر سکا کے ناول'کالنگ سہمت' پر مبنی ہے۔جاسوسی اور تھرلر پر مبنی فلم کی شوٹنگ کشمیر اور پنجاب میں شروع کر دی گئی ہے جو جولائی میں مکمل کی جائے گی جبکہ ممبئی میں بھی فلم کے کچھ حصے کی شوٹنگ کی جائے گی۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
Read Comments