شائع 29 جون 2017 05:58am

جسٹن بیبر کا پاکستانی ہم شکل بھی سامنے آگیا

ایسا لگتا ہے پاکستان میں دنیا بھر کے ہم شکلوں کا میلہ لگنے والا ہے، کیونکہ ویراٹ کوہلی اور دیگر کے بعد اب مشہور گلوکار جسٹن بیبر کا ہم شکل بھی سامنےآگیا۔

راولپنڈی کا رہائشی نوجوان عمر خلیل جسٹن بیبر سے حیرت انگیز مماثلت رکھتا ہے۔

عمر خلیل نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایک دوست نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میری شکل امریکی گلوکار سے بہت زیادہ ملتی ہے۔

انہوں نے بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دوست کے کہنے کے بعد میں نے جب جسٹن کی تصاویر دیکھیں تو مجھے علم ہوا کہ واقعی یہ حقیقت ہے، بعد ازاں اہل خانہ اور گھر والوں کو بھی اس بات کا علم ہوگیا۔

اس سے قبل پاکستان میں پریانکا چوپڑا اور ویراٹ کوہلی کے ہم شکل بھی سامنے آچکے ہیں۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

Read Comments