اپ ڈیٹ 04 جولائ 2017 08:24am

کونسا رنگ پہن کر آپ زیادہ پرکشش نظر آئیں گے؟

یورپیئن جرنل آف سایئکولوجی کی جانب سے کی گئی دلچسپ حالیہ تحقیق کے مطابق بھڑکیلے رنگ کے کپڑوں میں آپ مزید پرکشش نظر آتے ہیں۔

جرمن محققیقین کی ایک ٹیم نے لال رنگ کے کپڑے پہنے 180 یونیورسٹیز کے طالب علموں کے رویّوں کا جائزہ لینے کیلئے انہیں ایک آئینوں سے مزین ایک مرکبی ڈبے میں داخل کیا تاکہ وہ اپنے عکس کو دیکھ سکیں اور اپنی تصاویر عکس بند کرسکیں، ساتھ ہی ان سے کچھ سوالات بھی کئے گئے۔

جن رضاکاروں نے لال رنگ پہنا تھا، انہوں نے خود کودوسروں سے زیادہ پرکشش بیان کیا۔

2010 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کو لال رنگ میں ملبوس افراد زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔ ایک اور تحقیق کے مطابق ہمارا دماغ لال رنگ کو طاقت اور توانائی سے جوڑتا ہے۔

بشکریہ yahoo.com

Read Comments