راکھی ساونت کی ضمانت منسوخ، گرفتاری کیلئے ڈیڈلائن جاری
لدھیانہ کی ایک عدالت نے تنازعات کی ملکہ راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 7 اگست سے پہلے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت 7 جولائی کو لدھیانہ کی عدالت میں برقعہ اوڑھ کر عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس کے بعد ان کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔ تاہم ضمانت منظور کیے جانے کے محض ایک دن بعد ہی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل بھی مذکورہ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ اداکارہ کو ہر حال میں 7 جولائی کو پیش کیا جائے، تاہم پولیس انہیں پیش کرنے میں ناکام ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ خود ہی برقع اوڑھ کر عدالت پہنچیں تھیں۔ راکھی نے ہندو مذہب میں مقدس مانی جانے والی کتاب 'رامائن' کو لکھنے والے پہلے انسان والمکی کو قاتل قرار دیا تھا۔ بشکریہ انڈین ایکسپریس