کترینہ کیف کی معمر قذافی کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
سپر ماڈل شمیتا سنگھ نے پندرہ سال بعد کترینہ کیف کی کرنل قذافی کے ساتھ لی گئی گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر شئیر کی۔
پندرہ سال پہلے جب کتینہ کیف ایک فیشن شوکیلئے لیبیا گئیں تو ان کی ملاقات لیبیا کے حکمران معمر قذافی سے ہوئی۔
کرنل قذافی انہیں دیکھتے رہ گئے۔ جبکہ کترینہ کیف کو کرنل قذافی کی شہرت کا علم تھا اور وہ بخوبی جانتی تھیں کہ لیبیا کا ڈکٹیٹر عورتوں کے حصار میں رہنا پسند کرتا ہے اور اس نے اپنے محافظوں میں بھی عورتیں بھرتی کررکھی ہیں جو Amazonians کہلاتی تھیں۔
شمیتا سنگھ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کرنل قذافی معصوم صورت کترینہ کیف کی طرف جھکتا رہے جس سے وہ گھبراہٹ سے بھی دوچار ہوئیں۔
شاید کترینہ کو اب یہ باتیں یاد نہ ہوں گی ۔ کیونکہ اس نے کبھی کرنل قذافی کے ساتھ اپنی یہ تصویر کسی سے شئیر نہیں کی تھی۔
تصویر میں اداکارہ نیہا دھوپیا، کترینہ کیف، ماڈل ادیتی گوویتریکر، آنچل کمار اور شمیتا سنگھ نظر آرہی ہیں۔
A post shared by Onesoul Events-Shamita Singha (@shamitasingha) on
بشکریہ انڈین ایکسپریس