اپ ڈیٹ 11 جولائ 2017 07:08am

زمین کے بارے میں8 دلچسپ حقائق جو آپ کو حیران کر دیں گے

ہم اس زمین پر رہتے تو ہیں لیکن اس کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ آج آپ کو زمین کے بارے میں دس ایسے دلچسپ حقائق بتا رہے ہیں جو آپ نے شاید ہی سنے ہوں۔

٭ سنہرا سیارہ

اگر آپ زمین کے مرکز میں سے سونا نکالیں تو یہ زمین کی پوری سطح کو ڈیڑھ فٹ تک ڈھانپنے کیلئے کافی ہے۔

٭ زمین کا نام

زمین کے علاوہ ہمارے سولر سسٹم میں موجود ہر سیارے کا نام کسی نہ کسی رومن خدا کے نام پر رکھا گیا ہے، زمین کا نام earth انگریزی کے لفظ ertha سے نکلا ہے جس کا مطلب زمین ہے۔

٭ پانی

زمین کا 70 فیصد حصہ پانی اور 30 فیصد جزیروں اور براعظموں پر مشتمل ہے۔

٭ حقیقی سال

زمینی سال 365 دن کا ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگلے دن کا ایک چوتھائی حصہ موجودہ دن میں شامل کیا جاتا ہے؟ اسی وجہ سے ہمیں لیپ ائیر ملتا ہے۔

٭ سمندر میں پہاڑ

سمندر میں صرف ریت اور مچھلیاں نہیں ہیں۔ پانی کے نیچے 80 ہزار کلومیٹر طویل پہاڑی سلسلہ موجود ہے جسے مڈ اوشئین ریج سسٹم کہا جاتا ہے۔

٭ زمین کا مرکز

ہم سب جانتے ہیں کہ سورج ہماری کائنات کا سب سے گرم سیارہ ہے۔ لیکن آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے زمین کا مرکز سورج جتنا ہی گرم ہے۔

٭ برساتی جنگلات

ایمازون کے برساتی جنگلات رو زمین پر موجود ایک تہائی جانداروں کا گھر ہیں۔

٭شمالی پول

نارتھ پول کے نیچے کوئی ٹھوس زمین موجود نہیں ہے۔ یہ صرف سمندی برف پر مشتمل ہے۔ یہاں آپ کا وزن کشش ثقل کی وجہ زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

بشکریہ msn.com

Read Comments