شائع 12 جولائ 2017 06:23am

سفید کپڑوں کو صاف ستھرا اور مزید اُجلا بنانے کے آسان طریقے

اکثر خواتین کپڑے دھونے کے بعد اس بات کا شکوہ کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کے دھوئے ہوئےسفید کپڑے صاف نہیں ہوتے یا کپڑوں کی رنگت پھیکی پڑ رہی ہے۔  ایسے میں ان خواتین کو چاہئے کہ سفید کپڑوں کو مزید صاف ستھرا کرنے اور اُجلا بنانے کیلئے ذیل میں درج کارگر طریقے آزمائیں۔

٭ نمک، سرف اور لیموں

نمک، سرف، اور لیموں کو دو لیٹر گرم پانی میں مکس کریں اور کپڑے اس میں گھگو دین ۔ چالیس منٹ بعد تازے پانے سے دو تین مرتبہ کھنگال لیں۔

٭ بیکنگ سوڈا اور لیموں

بیکنگ سوڈا میں لیموں کا رس ملا کر داغ پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ بعد سوکھنے کے بعد دھولیں۔

٭ صرف دو لیموں

 پانی سے بھرے ایک باؤل میں 2 لیموں ملائیں اور مشین میں ڈالنے سے پپہلے اپنے سفید کپڑے کو اس میں بھگو دیں۔

٭ دھوپ

ڈرائیر میں سکھانے کے بعد کپڑوں کو لازمی دھوپ میں سکھائیں، سورج کی تیز روشنی قدرتی بلیچ کا کام کرتی ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments