ڈھنچک پوجا کے گانے سننے والوں کیلئے بری خبر
سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلنے والی 'ڈھنچک پوجا' کے گانے 'سیلفی میں نے لے لی آج' اور 'سویگ والی ٹوپی' یو ٹیوب نے ہٹا دئے۔
ڈھنچک پوجا اپنے بے سرے اور بکواس ترین گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انتہائی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں، لیکن کسی کو ان کی یہ مقبولیت راس نہ آئی اور ان کے بے سر و پیر کے گانوں پر کاپی رائٹ کا کلیم کردیا۔ جس کے بعد ان کے دو گانے 'سیلفی میں نے لے لی آج' اور 'سویگ والی ٹوپی' یو ٹیوب نے ہٹا دئے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کاپی رائٹ کلیم کرنے والے کا نام کٹپّہ سنگھ ہے۔ لیکن اگر آپ ڈھنچک پوجا کے فین ہیں تو آپ کو اداس ہونے ضرورت نہیں کیونکہ ان کا گانا 'دلوں کا شوٹر ہے میرا اسکوٹر' اب بھی یو ٹیوب پر موجود ہے۔
بشکریہ انڈین ایکسپریس
Read Comments