شائع 14 جولائ 2017 07:15am

کرینہ کپور کو کس چیز کا ڈر ستانے لگا؟

بولی وڈ کی ناموراداکارہ کرینہ کپور کو اپنے بیٹے کی فکر ستانے لگی۔

انہوں نے تیمور سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو اکیلا چھوڑنے سے خوف آتا ہے۔

کرینہ کپوراپنے بیٹے تیمور سے بے انتہا محبت کرنے کے ساتھ اس کیلئے ہروقت فکر مند بھی رہتی ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیمور اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بولی وڈ میں مقبول ہوگیا ہے۔

ان کا کہن اتھا کہ  میڈیا نمائندگان اور فوٹوگرافرز ہروقت تیمورکی تصاویر کھینچنے کیلئے گھات لگائے بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار تیمور کی آنکھوں کونقصان پہنچا، لہٰذا اب مجھے اسے اکیلا چھوڑنے سے بے حد خوف محسوس ہوتا ہے۔

بشکریہ Pinkvilla

Read Comments