بالوں کی بات ہو اور ’بالی وڈ کے شہنشاہ‘ کہے جانے والے امیتابھ بچن کا ذکر نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ کانوں سے نیچے تک آتی موٹی قلمیں اور کالر تک آتے بال لوگوں میں آج بھی مقبول ہیں۔
امیتابھ کے ساتھ کئی سالوں سے کام کرنے والے ان کے میک اپ مین ساونت بتاتے ہیں، ’ڈان اور دیوار جیسی کئی فلموں میں ان کے جو بال ہیں وہ کافی ہٹ رہے لیکن وہ ان کا نیچرل سٹائل ہی تھا۔ اس میں زیادہ تبدیلی نہیں کرنا پڑی۔‘
’کان پر موٹی اور بڑی بڑی قلمیں ان کے لمبے چوڑے قد سے میل کھاتی تھیں اور ساتھ ہی جب وہ ایکشن کرتے تھے تو ان کے بال ہوا میں اڑتے تھے، لوگ اسی کے دیوانے تھے۔ ان کے جیسے بال بعد میں راجیش کھنہ اور ونود جی نے بھی ٹرائی کیے لیکن ان کے چہرے کی بناوٹ امت جی جیسی نہیں تھی۔ لہٰذا ان پر وہ سٹائل نہیں جچا۔‘
آج بھی یہ ہیئر سٹائل ’امیتابھ سٹائل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بشکریہ بی بی سی