پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹارز کا بچپن اور ان کے اعزازت

شائع 17 جولائ 2017 09:27am

انسان کا بچپن اس کی زندگی کے سب سے حسین ترین لمحات اور بے فکری پر مشتمل ہوتا ہے کوئی بچپن میں شرارتی تو کوئی بہت ہی معصوم سا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز کے بچپن کی کچھ نایاب تصاویر دکھانے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی کریئر میں حاصل کردہ اعزازات کے حوالے سے بھی کچھ باتیں شیئر کرنے جارہے ہیں۔

تو آئیے دیکھتے ہیں ہمارے سپر اسٹارز بچپن میں کیسے دکھائی دیتے تھے اور انہوں نے اپنے کریئر کے دوران کیا کیا اعزازات حاصل کئے۔۔

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹار ہیں عوام میں ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جب تک وہ وکٹ پر موجود ہوتے ہیں میدان بھرا رہتا ہے لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہیں آدھے سے زیادہ میدان خالی ہوجاتا ہے۔وہ ابھی جتنے خوبصورت نظر آتے ہیں بچپن میں اس سے بھی زیادہ خوبصورت تھے۔

سرفراز احمد

"سرفراز دھوکہ نہیں دے گا" یہ ایک ایسا ڈائیلاگ ہے جو واقعی سرفراز احمد پر سوٹ کرتا ہے۔انڈر19 سے ہی اپنے روشن مستقبل کی دھاک بٹھانے والے پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کے (تینوں فارمیٹ) کپتان سرفراز احمد نے حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت کر قوم کو سرفراز کردیا۔وہ اپنے بچپن میں بہت معصوم تھے۔

عمران خان

عمران خان پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے کپتان مانے جاتے ہیں انہوں نے اپنے کرکٹ کریئر میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیئے جس میں سے ایک بانوے کا ورلڈکپ جیتنا بھی شامل ہے وہ بھی بچپن میں بہت خوبصورت تھے۔

مصباح الحق

مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان ہیں انہیں اپنے کرکٹ کریئر کے دوران کافی تنقید کا بھی سامنا رہا لیکن انہوں نے تمام ناقدین کے منہ اپنی کارکردگی سے بند کرتے ہوئے انتہائی شاہانہ طریقے سے اپنے کریئر کا اختتام کیا ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نمبر ون پر بھی براجمان ہوچکی ہے۔وہ اپنے بچپن میں بھی کافی معصوم دکھائی دیتے تھے۔

وسیم اکرم

وسیم اکرم نے اپنے کریئر میں اتنے شاندار اعزازات حاصل کئے کہ ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ ان کی کرکٹ بال کو انتہائی خطرناک سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے "سوئنگ کے سلطان" کا اعزاز حاصل ہوا۔انہوں نے اپنے کریئر کے دوران لاکھوں دلوں پر راج کیا وہ اپنے بچپن کی نایاب تصویر میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے کریئر میں بیشتر اعزازات حاصل کئے انہوں نے پاکستان کے لئے ٹرپل سینچری بھی اسکور کی۔ بانوے کے ورلڈ کپ کی فتوحات میں بھی ان کا بڑا کردار تھا وہ بچپن میں ببلو لگتے تھے۔

شعیب اختر

شعیب اختر کو دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے اپنے کریئر کے دوران بڑے بڑے بلے بازوں کو ناک و چنے چبوائے ہیں بالخصوص بھارت کے بلے باز ان سے بہت خوف کھاتے تھے اور ان کی گولی کی مانند گیندوں پر گھبراہٹ کا شکار رہتے تھے۔ان کو اپنے کریئر میں کئی تنازعات کا بھی سامنا رہا لیکن بے شک وہ پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں وہ اپنے بچپن کی اس تصویر میں بہت کیوٹ لگ رہے ہیں۔

یونس خان

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پاکستان کے سب سے بڑے بلے باز ہیں انہوں نے پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز اور 34 سینچریاں اسکور کررکھی ہیں وہ عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی ہیں ان کا بچپن بھی بڑا ہی حسین تھا۔(ان کے بچپن کی تصویر دستیاب نہیں)۔

سعید اجمل

مخالف بلے بازوں کو اپنی خطرناک گھومتی ہوئی گیندوں سے تگنی کا ناچ نچانے والے سعید اجمل نے بھی ایک کامیاب اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ایک وقت ایسا بھی آیا جب بلے بازوں کا ان کی گیند کو سمجھنا واقعی ناممکن سا ہوگیا تھا تاہم بولنگ ایکشن کو ری ماڈل کرنے کے بعد ان کا کریئر تاریکی کی جانب چلا گیا۔لیکن پھر بھی پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وہ بھی بچپن میں بہت خوبصورت تھے۔

محمد عامر

پیس، سوئنگ، یارکر، باؤنسر، لائن لینتھ اور جذبات یہ تمام چیزیں ایک فاسٹ بولر کو مکمل بولر بناتی ہیں۔ پاکستان کے بائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے محمد عامر میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں۔محض سترہ سال کی عمر میں کریئر کا آغاز کرے والے محمد عامر نے کریئر کے آغاز میں ہی بڑے بڑے بلے بازوں کی سانسیں روک دی تھیں بعد ازاں بدقسمتی سے وہ ایک اسکینڈل کا شکار ہوئے اور 5 سال طویل کرکٹ سے دور رہنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں آئے اور اپنی موجودگی کو ثابت کیا۔

Read Comments