عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

شائع 19 جولائ 2017 01:50pm

بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو منگل کے روز سوشل میڈیا پر  خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ نے نیل پولیش لگا رکھی ہے۔

عرفان کی اہلیہ صفا بیگ نے تصویر میں برقا پہنا ہوا ہے لیکن ان کے کُھلے ہاتھ اور نیل پولیش نے مداحوں کو شدید غصے میں مبتلا کردیا جنہوں نےاپنے غصے کا اظہار کمنٹس میں کیا۔

 

ایک مداح کاشف رضا خان نے لکھا کہ چہرہ چُھپانا فرض نہیں ہے، بازو چُھپانا ہے۔ وہ اپنا چہرہ چُھپا رہی ہیں ، یہ اچھا ہے اللہ ان پر رحم کرے۔ لیکن انہیں ان کے بازو چُھپانے کا کہیے۔

 

کچھ عرصہ قبل بھارتی پیسر محمد شامی کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب انہوں اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی تھی۔

 

جس وقت محمد شامی کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جارہا تھا محمد کیف ان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

 

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments