شاہ رخ خان نے اپنی دولت اپنے بچوں کو نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے تینوں بچوں کیلئے گھر اور اچھی تعلیم کے علاوہ کچھ بھی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بچوں کیلئے گھر اور اچھی تعلیم کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھرکے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہے تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے، میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بشکریہ Topyaps.com
Read Comments